Friday, March 29, 2024

سابق وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی کی ضمانت منظور

سابق وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی کی ضمانت منظور
July 28, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) سابق وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی کی ضمانت منظور کر لی گئی۔ 20 ہزارکے مچلکے جمع کرانے پر روبکار جاری کردی گئی۔ مجسٹریٹ مہرین بلوچ کی عدالت نے سابق وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی کی ضمانت منظور کر لی۔ عرفان صدیقی کی جانب سے عبدالخالق تھند عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے بیس ہزار کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ۔ مچلکے جمع کرانے پر عرفان صدیقی کی رہائی کی روبکار جاری کردی گئی ہے۔ عدالت نے کرایہ دار جاوید اقبال کی بھی بیس ہزار کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی۔ تھانہ رمنا پولیس نے عرفان صدیقی کو کرایہ داری ایکٹ کے تحت جمعہ کے رات گھر سے گرفتار کیا تھا۔ گزشتہ روز عدالت نے عرفان صدیقی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔