Sunday, May 19, 2024

سابق وزیراعظم کے صاحبزادے اسد محمد خان جونیجو مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے

سابق وزیراعظم کے صاحبزادے اسد محمد خان جونیجو مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے
August 24, 2017

لاہور (92 نیوز) سابق وزیراعظم محمد خان جونیجو کے صاحبزادے اسدمحمدخان جونیجومسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے ۔ نوازشریف نے دعویٰ کیا مسلم لیگ ن دوہزاراٹھارہ میں سندھ میں بڑی کامیابی حاصل کرے گی۔ انہو ں نے دورہ سندھ کی دعوت بھی قبول کرلی۔

جاتی امرا لاہورمیں نوازشریف سے سا بق وزیراعظم محمدخان جونیجوکے صاحبزادے اسدمحمدخان جونیجونے ملاقات کی۔ اس موقع پر اسد محمدخان جونیجونے مسلم لیگ ن میں شمولیت کااعلان کیا۔ ملاقات کے دوران گورنر سندھ محمد زبیر ، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف، خواجہ سعد رفیق، سنیٹر پرویز رشید اور سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی بھی موجود تھے۔

نوازشریف نے کہا وہ سندھ کے عوام سے بے پنا ہ محبت کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وہ جب  بھی سندھ گئے وہاں کی عوام نے انہیں بہت پیار اور احترام دیا۔ نواز شریف نے کہا کہ سندھ پاکستان کی دیگر اکائیوں کی طرح انہیں بہت عزیز ہے۔ اسد جونیجو نے کہا پاکستان کا استحکام ، مسلم لیگ ن کے استحکام سے وابستہ ہے۔ میاں نواز شریف ہی پاکستان کی ترقی ، خوشحالی اور سالمیت کے ضامن ہیں۔ اہل سندھ اجتمائی مسائل کے حل کے لئے  امید بھری نظروں سے نوازشریف کی جانب دیکھ رہے ہیں۔ اسد جونیجو  نے اس موقع پر نوازشریف  کو سندھ  آمد کی دعوت دی، جو انہوں نے قبول کر لی۔