Thursday, April 25, 2024

سابق وزیراعظم کی سرکاری گاڑی مریم سے برآمد، کابینہ ڈویژن نے گاڑی تحویل میں لے لی

سابق وزیراعظم کی سرکاری گاڑی مریم سے برآمد، کابینہ ڈویژن نے گاڑی تحویل میں لے لی
July 5, 2019
 لاہور (92 نیوز) سابق وزیراعظم کی سرکاری گاڑی مریم سے برآمد ہو گئی۔ کابینہ ڈویژن نے جاتی امرا سے گاڑی تحویل میں لے لی۔ بلٹ پروف گاڑی نواز شریف کو بطور سابق وزیراعظم دی گئی مگر استعمال ان کی صاحبزادی مریم نواز کر رہی تھی۔ غیر قانونی استعمال پر گاڑی واپس لے لی گئی۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے بھی سرکاری گاڑی لے لی گئی۔ گاڑی کے غیر قانونی استعمال پر فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹ کیا کہ جاتی امرا سے مال مسروقہ برآمد ہونا شروع ہو گیا۔ یہ غریب قوم کے مال پر لگژری گاڑیاں استعمال کر رہے تھے۔ آج جیل میں بیٹھ کر عوام کی باتیں دھوکا ہے۔ مریم اورنگزیب نے جوابی ٹویٹ داغا کہ ہر سابق وزیراعظم کی حفاظت کے پیش نظر بلٹ پروف گاڑی دی جاتی ہے۔ یہ گاڑی آپ نے زبردستی واپس لی ہے۔