Sunday, September 8, 2024

سابق وزیراعظم پرویز اشرف سمیت آٹھ افراد پر فرد جرم عائد

سابق وزیراعظم پرویز اشرف سمیت آٹھ افراد پر فرد جرم عائد
September 19, 2017

لاہور (92 نیوز) لاہور کی احتساب عدالت میں راجہ پرویز اشرف کیس کی سماعت۔ عدالت نےسابق وزیراعظم سمیت دیگر آٹھ افراد پر فرد جرم عاد کر دی۔ پرویز اشرف کہتے ہیں پیپلز پارٹی کیلئےسخت قانون ہے جبکہ مسلم لیگ ن کیلئے ایسا کوئی قانون نہیں ہے۔

گیپکو اسکینڈل میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق کیس کی سماعت میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف لاہور کی احتساب عدالت میں پیش ہوئے، جہاں ان سمیت دیگر سات افراد پر فرد جرم عائد ہوئی۔ عدالت نے تمام، فریقین کو فوری طور پر صاف کاپیاں فراہم کرنے کی ہدایت کر دی، جبکہ سابق وزیر اعظم نے جرم قبول کرنے سے انکار کر دیا۔

راجہ پرویز اشرف میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن پر خوب گرجے کہتے ہیں موجودہ حکومت وزیر اعظم سے نہیں بلکہ لندن سے چلائی جا رہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں دوہرے معیار سے کام چلایا جا رہا ہے۔ اگر ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا تو نوازشریف کا کیوں نہیں۔  

سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے وکیل کا عدالت کے روبرو دلائل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ نیب کی جانب سے فراہم کیے جانے والی دستاویزات نامکمل ہیں تاہم مزید وقت دیا جائے، جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ چھ ماہ سے آپ تاریخ پر تاریخ لیتے جا رہے ہیں اب مزید وقت نہیں دیا جائے گا۔