Friday, May 10, 2024

سابق وزیراعظم نوازشریف کو چار مرتبہ نااہل قرار دیا گیا

سابق وزیراعظم نوازشریف کو چار مرتبہ نااہل قرار دیا گیا
April 13, 2018
اسلام آباد (92 نیوز)  سابق وزیراعظم نوازشریف کو جولائی دو ہزار سترہ سے اپریل دو ہزار اٹھارہ تک چار مرتبہ نااہل قرار دیا گیا ۔ سب سے بڑھ کر یہ کہ نواز شریف کی نااہلی کا ہر عدالتی فیصلہ جمعے کے روز سنایا گیا ۔ پاناما کیس ،ملکی اور بین الاقوامی سطح پر خوب ہنگامہ برپا ہوا ۔ حکمران جماعت اور اپوزیشن نے ایک دوسرے پر  تنقید کے نشتر بھی چلائے مگر بڑی عدالت کا  بڑا فیصلہ اٹھائیس جولائی دو ہزار سترہ کوسنایا گیا اور دن تھا جمعے کا ۔ پھر سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی کی درخواست دائر کی گئی ۔ ایک مرتبہ پھر ملکی سیاسی منظر نامے پر ہل مچ  گئی مگر فیصلہ پھر نواز شریف کی نااہلی  برقرار رہنے کا آیا ۔ فیصلہ سامنے آیا پندرہ ستمبر دو ہزار  سترہ کو اور دن ایک بار پھر تھا جمعے کا۔ اب مسئلہ سامنے آیا پارٹی صدارت کا کہ کیا نااہل قرار دیا گیا شخص پارٹی کا صدر بن سکتا ہے یا نہیں ۔ عدالت نے ایک بار پھر بڑا فیصلہ دیا ۔ نواز شریف پارٹی کی صدارت سے بھی نااہل قرار پائے ۔ یہ فیصلہ سامنے  آیا  اکیس فروری دو ہزار اٹھارہ کو  اور ایک بار پھر دن تھا جمعے کا ۔ اب سوال پیدا ہوا کہ کیا نااہلی کچھ وقت کے لئے ہے یا تاحیات ہے ۔ عوام کی نظریں ایک بار پھر عدالت پر مرکوز ہو گئیں ۔ عدالت میں سماعت پر سماعت ہوئی ۔ فیصلہ محفوظ ہو گیا ۔ پھر بڑا فیصلہ آیا نواز شریف تاحیات نااہل قرار دے دیئے گئے  اور یہ فیصلہ بھی آیا تیرہ اپریل دو ہزار اٹھارہ کو مگر دن پھر  ہے جمعے کا ۔