Thursday, April 25, 2024

سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز نے لندن میں بیگم کلثوم نواز کی عیادت کی

سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز نے لندن میں بیگم کلثوم نواز کی عیادت کی
April 19, 2018
لندن (92 نیوز) سابق وزیراعظم نوازشریف اور مریم نواز نے لندن میں بیگم کلثوم نواز کی عیادت کی۔ سابق وزیراعظم نوازشریف اپنی صاحبزادی مریم نواز اور نواسی کے ہمراہ لندن کے ہیتھرو ائیر پورٹ پہنچے جہاں پاکستانی ہائی کمشنر ابن عباس نے اُن کا استقبال کیا۔ بعد میں انہوں نے تقریبا ڈیڑھ گھنٹے ہارلے سٹریٹ کے اسپتال میں بیگم کلثوم نواز کی عیادت کی ۔ میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ وہ سیاست  پر بات نہیں کریں گے۔ لندن میں اپنے قیام کی مدت سے متعلق سوال پر نواز شریف نے کہا کہ اس بارے میں کل تک معلوم ہو جائے گا ۔ جب اُن سے سوال کیا گیا کہ عمران خان نے اپنے ایم پی ایز نکال کر اعتراف کر لیا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں دھاندلی ہوئی  تو نواز شریف معنی خیز انداز میں مسکرائے اور جواب دئیے بغیر چل دئیے ۔ ادھر مریم نواز نے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ والدہ سے پانچ ماہ بعد ملاقات ہوئی ہے ، وہ بہت کمزور ہو گئی ہیں ۔ اللہ تعالیٰ انہیں اور تمام ماؤں کو صحت عطا فرمائے۔