Friday, May 3, 2024

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کیخلاف مسلم لیگ ن کے کارکن سڑک پر نکل آئے

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کیخلاف مسلم لیگ ن کے کارکن سڑک پر نکل آئے
June 24, 2018
اسلام اباد (92 نیوز) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف مسلم لیگ ن کے کارکن سڑک پر نکل آئے۔ کارکنان نے نعرے لگائے اور راستہ روک لیا۔ انتخابات کا بگل بجتے ہی ہرجگہ سیاسی ماحول بن گیا ۔ جنہیں انتخابی مہم کے پہلے ہی روز اداسی ملی انہی میں سے ایک سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ہیں ۔ معاملہ کچھ یوں ہے کہ کہوٹہ میں شاہد خاقان عباسی کا جلسہ تھا لیکن جلسے سے پہلے ہی ہنگامہ ہو گیا۔ مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے سابق وزیراعظم کےخلاف مورچہ باندھا۔ بینرز اٹھائے اور ڈٹ کر نعرے لگائے۔ مظاہرین نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی نے پنڈی کہوٹہ روڈ ڈبل کرنے ، کہوٹہ کلرسیداں کی تمام یونین کونسلز کو گیس اور بجلی دینے ، یونیورسٹی بنانے کا اعلان کیا لیکن آج تک عملدرآمد نہیں کر سکے۔