Saturday, April 27, 2024

سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کیخلاف پیپکو میں جعلی بھرتیوں کے ریفرنس کی سماعت 30 جون تک ملتوی

سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کیخلاف پیپکو میں جعلی بھرتیوں کے ریفرنس کی سماعت 30 جون تک ملتوی
May 19, 2018
لاہور (92 نیوز) عدالت نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف دائر پیپکو میں جعلی بھرتیوں کے ریفرنس کی سماعت 30 جون تک ملتوی کر دی.۔ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے نیب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کے بیان کی دنیا بھر میں مذمت کی گئی، ایسا بیان سابق وزیر اعظم کے شایان شان نہیں، نوازشریف کے بیان کا فائدہ بھارت کو ہوا۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ نوازشریف کے بیان نے پاکستانی قوم کے جذبات کو مجروح کیا۔ نواز شریف کے بیان پرعوام نے غم وغصے کااظہار کیا، بیان سے نوازشریف کا اصل چہرہ سامنے آ گیا ہے، ہمیں مسلح افواج اور ان کی کارکردگی پر فخر ہے، افواج پاکستان ملک کا اہم ترین حصہ ہے۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا الیکشن سے قبل ہی حکمران جماعت ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، ملک کے سارے  لوٹے تحریک انصاف میں جمع ہو چکے ہیں، نوازشریف کا بیانیہ پاکستان کے خلاف ہے، نوازشریف کو فوری اپنے بیانیہ سے دستبردار ہو جانا چاہیے۔ راجہ پرویز اشرف پر 437 افراد کو میرٹ سے ہٹ کر بھرتی کرنے کے الزام کے تحت ریفرنس دائر ہے. عدالت نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سمیت سات شریک ملزمان پر فرد جرم عائد کر رکھی ہے ۔