Friday, April 19, 2024

سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف رینٹل پاور ریفرنس میں بری

سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف رینٹل پاور ریفرنس میں بری
June 25, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف رینٹل پاور ریفرنس میں بری ہو گئے۔ احتساب عدالت نے بریت کی درخواست منظور کر لی۔ احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ ساہُو وال رینٹل پاور کیس میں قومی خزانے کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا ۔ نہ ہی نیب کی جانب سے اب تک ایسے کوئی شواہد ریکارڈ پر لائے گئے ۔ راجہ پرویز اشرف کو اس کیس سے بری کیا جاتا ہے ۔ شریک ملزمان سابق ایم ڈی پیپکو طاہر بشارت چیمہ، سابق وزیر خزانہ شوکت ترین، سابق سیکرٹری پانی و بجلی شاہد رفیع کو بھی بری کر دیا گیا ۔ اسماعیل قریشی، سلیم عارف، عبدالقدیر، وزیر علی، اقبال علی اور ملک رضی عباس بھی بری ہو گئے۔ ملزمان کیخلاف کرپشن اور اختیارات سے تجاوز کا یہ ریفرنس 2014 سے زیر سماعت تھا۔