Monday, September 16, 2024

سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 38 ویں برسی آج منائے جائے گی ، سندھ بھر میں عام تعطیل ہوگی

سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 38 ویں برسی آج منائے جائے گی ، سندھ بھر میں عام تعطیل ہوگی
April 4, 2017
لاڑکانہ (92نیوز)سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی اڑتیسویں برسی آج منائی جارہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد مراد علی شاہ نے صوبے میں عام تعطیل کا اعلان کردیا، تفصیلات کےمطابق اپنے زور خطابت اورعوامی انداز سے دلوں پر راج کرنے والے ذوالفقارعلی بھٹو 5جنوری 1928 کو لاڑکانہ میں پیدا ہوئے،اعلیٰ تعلیم لندن سے حاصل کی ۔ وطن واپسی کے بعد کراچی کے سندھ مسلم لاء کالج میں دستوری قانون کے لیکچرر رہے ۔ ذوالفقارعلی بھٹو 1958 سے 1966 تک صدر ایوب خان کی کابینہ کا حصہ رہے ۔ 30نومبر 1967 میں پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی۔ 1970 کے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی نے مغربی پاکستان میں نمایاں کامیابی حاصل کی۔ دسمبر1971 سے 1973 تک صدرمملکت کے عہدے پر فائز رہے 14 اگست 1973 کو نئے آئین کے تحت وزیراعظم کا حلف اٹھایا بھٹو کے ساتھی ان کی ذہانت کے گرویدہ تھے ۔ ذوالفقار علی بھٹو کے کریڈٹ پر کئی کارنامے ہیں ۔ انہوں نے ملک کو پہلا متفقہ آئین دیا انہوں نے ووٹر کی عمراٹھارہ برس کی پاکستان کا ایٹمی پروگرام بھی انہوں نے ہی شروع کیا ۔ 5جولائی1977 کو جنرل ضیا الحق نے بھٹو حکومت کا تختہ الٹ دیا ۔  ستمبر1977 میں ذوالفقار علی بھٹو کو نواب احمد قصوری کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا،18 مارچ 1978 کو ہائی کورٹ نے انہیں سزائے موت کا حکم سنایا، سپریم کورٹ سے فیصلے کی توثیق کے بعد چار اپریل کو ملک کے پہلے منتخب وزیراعظم کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ ۔۔