Friday, May 3, 2024

سابق وزیر مملکت صمصام بخاری نے پیپلز پارٹی سے استعفیٰ دے دیا

سابق وزیر مملکت صمصام بخاری نے پیپلز پارٹی سے استعفیٰ دے دیا
July 1, 2015
لاہور (92نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیر مملکت صمصام بخاری نے پیپلزپارٹی سے استعفیٰ دیدیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے اپنے استعفے کی کاپی سابق صدر آصف علی زردای کو بھجوا دی ہے۔ واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے کئی ارکان اس وقت قیادت کی جانب سے نظرانداز کئے جانے پر ناراض ہیں اور قیادت کی جانب سے ان کی کسی قسم کی دادرسی نہیں کی جا رہی جس پر کئی رہنما پارٹی چھوڑنے پر غور کر رہے ہیں۔