Sunday, September 8, 2024

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ۔کل پانچ بجے پریس کانفرنس کا اعلان کردیا

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ۔کل پانچ بجے پریس کانفرنس کا اعلان کردیا
August 19, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ۔کل پانچ بجے پریس کانفرنس کا اعلان کردیا۔ چوہدری نثار کی مسلم لیگ ن سے ناراضگی تو کئی بار سامنے آچکی۔۔ اس مرتبہ کیا سیاسی دھماکہ کرنے جارہے ہیں؟؟چہ میگوئیاں شروع ہوگئیں۔

چوہدری نثار علی خان کی پارٹی سے ناراضگی کوئی آج کی نہیں۔۔پانامہ کیس کے فیصلے سے ایک روز قبل 27جولائی کو بھی پریس کانفرنس میں وہ ظاہر کرچکے کہ ان کی پارٹی سے ان بن چل رہی ہے۔

پھرنئی کابینہ میں شمولیت سے انکار نے ان کی ناراضگی کو مزید عیاں کردیا۔۔

حکمران جماعت میں دراڑیں گزشتہ روز اس وقت واضح نظر آئیں جب دو سابق وزراءکھل کر آمنے سامنے آگئے۔۔پرویز رشید نے چوہدری نثار علی خان پرتنقیدکی۔۔ تو سابق وزیرداخلہ کے ترجمان نے بھی کڑک جواب دیا۔

اب ایک بار پھر چوہدر ی نثار علی خان ملکی سیاست میں بھرپور انٹری مارنے کےلئے تیار ہیں۔ انہوں نے 20اگست کو پنجاب ہاﺅس میں اہم پریس کانفرنس کا اعلان کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق سابق وزیرداخلہ اپنی ہی جماعت کے اپنے ہی لوگوں کی جانب سے کی جانیوالی تنقید کا جواب دینگے۔۔وہ نوازشریف کی نااہلی کی بعد کی صورتحال پر بھی گفتگو کرینگے۔

 سیاسی حلقے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال میں چوہدری نثار علی خان کی پریس کانفرنس کو انتہائی اہمیت دے رہے ہیں۔۔ان سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ سابق وزیر داخلہ جو کہ پارٹی اجلاسوں میں بھی کئی مرتبہ پارٹی کے فیصلوں سے اختلافات کا برملا اظہارکرچکے ہیں ۔۔امکان ہے کہ وہ پریس کانفرنس میں ایک بار پھر پارٹی کو اداروں سے محاذ آرائی نہ کرنے کا مشورہ دینگے۔