Thursday, March 28, 2024

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ریڈ وارنٹ جاری

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ریڈ وارنٹ جاری
July 14, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) وزارت داخلہ نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ریڈ وارنٹ جاری کر دیئے۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی  بنچ نے اسحاق ڈار طلبی کیس کی سماعت کی ۔ دوران سماعت اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ اسحاق ڈار کے ریڈوارنٹ  کے اجراٗ کے معاملہ کی وزارت داخلہ نے منظوری دے دی ہے۔ ایف آئی اے اسحاق دار کی واپسی کے معاملہ پر انٹر پول  سے رابطے میں ہے۔ چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ کیا اسحاق ڈار کا پاسپورٹ منسوخ کیا گیا ہے؟،اٹارنی جنرل نے کہا کہ اسحاق ڈار کا پاسپورٹ ابھی منسوخ نہیں کیا گیا، انٹرپول کی جانب سے کارروائی کا انتظار ہے۔ اٹارنی جنرل نے کہا کہ پاسپورٹ کی تنسیخ کو واپس نہ آنے کا جوازبنایا جا سکتا ہے۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے  ریمارکس  دیئے کہ  ایف آئی اے اسحاق دار کی واپسی کے معاملہ پر انٹر پول سے رابطہ میں رہے۔ جسٹس سردار طارق محمود نے استفسار کیا کہ کیا مفرور ملزم کی جائیداد ضبطگی کی کارروائی کی ہے ؟ اٹارنی جنرل نے کہا کہ ملزم کی جائیداد ضبط کرنے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔ عدالت نے  اسحاق دار کی واپسی کے معاملہ پر مزید پیش رفت کے لیئے کیس کی  سماعت 2 ہفتوں کے لیئے ملتوی کر دی۔ آئندہ سماعت پر وزارت داخلہ اور ایف آئی سے پیش رفت رپورٹ بھی طلب کر لی۔ ادھر ایم ڈی پی ٹی وی عطاالحق قاسمی تقرری کیس میں اسحاق ڈار نے عطاالحق  قاسمی کی تقرری سے لاتعلقی کا اظہار کیا۔ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار  نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو ای میل کر دی۔  ذرائع کے مطابق ای میل میں کہا گیا کہ عطاالحق  قاسمی کی تقرری کردار  نہیں۔ ان کو 18 لاکھ سے زائد  معاوضہ ادا کرنے والوں سے پوچھا جائے۔