Thursday, May 2, 2024

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی لندن میں صحت مندانہ سرگرمیاں سامنے آ گئیں

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی لندن میں صحت مندانہ سرگرمیاں سامنے آ گئیں
June 24, 2018
لندن (92 نیوز)  کرپشن کیسز میں پھنسے اسحاق ڈار پاکستانی عدالتوں میں اپنے وکلاء کے ذریعے بیماری کی دہائیاں دیتے نظر آتے ہیں، جبکہ لندن میں خوب بن سنور کر سڑکوں پر مٹر گشت کرتے پھر رہے ہیں۔ سابق وزیرخزانہ لندن کے ہارلے اسٹریٹ کلینک میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی عیادت کرنے بھی پہنچ گئے اور جب نوازشریف نے ہارلے اسٹریٹ کلینک کے باہر صحافیوں سے گفتگو شروع کی تو پاکستان میں بیمار بنے اسحاق ڈٖار نے چپکے سے نکلنے کیلئے خوب جتن کئے۔ لندن میں صحت مندانہ سرگرمیاں اور پاکستان میں بیماری کی دہائیاں سابق وزیرخزانہ کی کیسز سے بچنے کیلئے کہانیاں ہیں ۔ سڑکوں پر ان کے مٹر گشت نے حقیقت کا بھانڈا پھوڑ کر رکھ دیا ہے۔