Thursday, April 25, 2024

سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کی صدر اوباما سے ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال، ملاقات سماجی نوعیت کی تھی: وائٹ ہائوس

سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کی صدر اوباما سے ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال، ملاقات سماجی نوعیت کی تھی: وائٹ ہائوس
December 8, 2015
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکا کی سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے اوباما سے اوول آفس میں ملاقات کی اور دوپہر کا کھانا بھی کھایا۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ملاقات سماجی نوعیت کی تھی۔ ہلیری جو سابق خاتون اول بھی ہیں عہدہ صدارت کا انتخاب لڑنا چاہتی ہیں جس کیلئے وہ ڈیموکریٹک پارٹی کی نامزدگی کی امیدوار بھی ہیں۔ ہلیری نے دوپہر کو صدر اوباما سے ملاقات کی اور دوپہر کا کھانا بھی صدر کے ساتھ کھایا وہ ڈیڑھ گھنٹے سے زیادہ اوباما کے ساتھ رہیں اور کئی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان جوش ارنسٹ کا کہنا تھا صدر اوباما اور ہلیری کلنٹن کو جب بھی فارغ ملتا ہے وہ ایک دوسرے سے ملنا پسند کرتے ہیں اور روبرو مختلف امور پر بات کرتے رہتے ہیں۔ آج دوپہر انہوں نے غیررسمی لنچ کے موقع پر نجی ملاقات کی اور عام دستور کے مطابق کئی امور پر بات چیت بھی کی۔ صدر اوباما نے ابھی تک کسی ڈیموکریٹک امیدوار کی واضح حمایت کا اعلان نہیں کیا لیکن ہلیری پارٹی کی نامزدگی کیلئے فیورٹ ہیں۔ اگرچہ اوباما کسی طرف جھکاؤ نہیں رکھتے لیکن کئی بار ہلیری کیمپ کی جانب سے ٹرانس پیسیفک فری ٹریڈ معاہدے کی مخالفت پر ناراضی کا اظہار کر چکے ہیں۔