Tuesday, April 23, 2024

سابق وزیر اعظم کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا

سابق وزیر اعظم کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا
July 9, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو گرفتاری کے بعد نیب نے آج احتساب عدالت میں پیش  کیا۔ عدالت میں ضابطے کی کارروائی کے بعد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔ نو ماہ بیس دن ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کے بعد احتساب عدالت نے چھ جولائی کو فیصلہ سنایا ۔ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی۔ عدالت میں پیشی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی۔ دوسری طرف چیئرمین نیب نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری میں رکاوٹ بننے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔ گرفتاری میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف  بھی کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔