Friday, March 29, 2024

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی شاہانہ پروٹوکول کے ساتھ احتساب عدالت پیشی

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی شاہانہ پروٹوکول کے ساتھ احتساب عدالت پیشی
December 19, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) نااہل سابق وزیر اعظم نواز شریف گاڑیوں کے جھرمٹ میں شاہانہ پروٹوکول کے ساتھ احتساب عدالت پیش ہوئے۔
وزارت عظمیٰ چلی گئی لیکن ٹھاٹھ باٹھ نہ گیا۔ چمچماتی گاڑیوں کا لمبا چوڑا قافلہ ساتھ نہ ہو تو گھر سے باہر نکلنے کا مزہ ہی کیا۔ عام راستے عام ٹریفک کیلئے بند کر دیئے گئے۔
محافظوں کے دستے تو گاڑی کے ساتھ نہ دوڑیں تو پروٹوکول ادھورا رہ جاتا ہے۔
اس بار تو سفید رنگ کی بی ایم ڈبلیو کار بھی سابق وزیر اعظم کے پروٹوکول کیلئے قافلے میں شامل تھی۔
جوڈیشل کمپلیکس میں سکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کئے گئے۔
پولیس کے ساتھ ساتھ ایف سی کے دستے بھی جوڈیشل کمپلیکس کے اطراف میں تعینات رہے۔