Friday, May 10, 2024

سابق وزیر اعظم نواز شریف کو نیب لاہور نے 21 اپریل کو طلب کر لیا

سابق وزیر اعظم نواز شریف کو نیب لاہور نے 21 اپریل کو طلب کر لیا
April 13, 2018
لاہور (92 نیوز) سرکاری فنڈ سے رائے ونؑڈ جاتی امرا روڈ کی سڑک تعمیر کرنے کے الزام میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کو نیب لاہور نے 21 اپریل کو طلب کر لیا۔ سڑک کا کیس سولہ سال سے نیب میں زیر التواء تھا ۔ دوسری جانب آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے معاملے میں نیب نے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے دامادعلی عمران ڈارکو طلب کر لیا ۔ علی عمران ڈار کو آئندہ پیر کو دوپہر دو بجےریکارڈ سمیت طلب کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق علی عمران ڈار کے اثاثوں کی تفصیلات نیب نے ایل ڈی اے سے حاصل کی تھیں ۔ نیب تحقیقات کے مطابق صاف پانی کمپنی میں کروڑوں روپے مبینہ طور پر علی عمران کے اکاونٹ میں منتقل ہوئے ۔ ایل ڈی اے سے ملنے والے ریکارڈ کے مطابق علی عمران  کی ملکیت میں  لاہور کے پوش علاقے میں ایک ٹاور کا بھی انکشاف ہوا ہے ۔ اس دوران نیب نے احد چیمہ کے خلاف گھیرا مزید تنگ کر دیا ۔ ایل ڈی اے نے میٹرو لاہور اور  اورنج لائن کا ریکارڈ نیب کو جمع کروا دیا ۔ مذکورہ منصوبوں کے ریکارڈ کی روشنی میں احد چیمہ کے خلاف مزید کارروائی کی جائے گی ۔