Thursday, May 9, 2024

سابق وزیر اعظم نواز شریف لندن چلے گئے

سابق وزیر اعظم نواز شریف لندن چلے گئے
October 5, 2017

لاہور ( 92 نیوز )عدالت عظمیٰ سے نااہل قرارپانے والے سابق وزیراعظم نوازشریف لندن چلے  گئے ۔نوازشریف جاتی امرا سے نکلے توان کے ساتھ بارہ گاڑیوں کا قافلہ تھا۔اس موقع پرکارکنوں نے ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاورکیں۔
نوازشریف لندن میں اپنی اہلیہ کلثوم نواز کی عیادت کریں گے ۔سابق وزیر اعظم کے پرسنل سیکرٹری حنیف خان بھی ہمراہ تھے ۔نواز شریف قومی ائیر لائن کی پرواز پی کے سیون فائیو سیون کے ذریعے لندن روانہ ہوئے ۔
سابق وزیر اعظم کو الوداع کرنے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب ائیرپورٹ پورٹ پر آئے ۔ نواز شریف کی روانگی سے قبل خاتون مسافر کی طبعیت خراب ہونے پر طیارے کو رن وے پر روک لیا گیا۔ طیارے کو ایک گھنٹے کی تاخیر کے بعد اڑان بھرنے کی اجازت دے دی گئی ۔
نواز شریف لندن میں طویل قیام کا ارادہ رکھتے ہیں اوروہ پانچ جنوری کووطن واپس پہنچیں گے ۔تاہم تاریخ کے حتمی تعین کااختیارمسافرکے پاس ہوتاہے۔