Thursday, April 25, 2024

سابق وزیر اعظم نواز شریف صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہ لندن چلے گئے

سابق وزیر اعظم نواز شریف صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہ لندن چلے گئے
April 18, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) سابق وزیر اعظم نواز شریف اپنی صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہ لندن چلے گئے ۔سابق وزیراعظم لندن میں زیر علاج اہلیہ کی عیادت کریں گے ۔ سابق وزیراعظم نوازشریف اپنی صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہ لندن جانے کے لیے اپنی رہائش گاہ جاتی اُمراء سے روانہ ہوئے ، سابق وزیراعظم شاہانہ پروٹول میں اولڈ ائیر پورٹ لاہور پہنچے۔نوازشریف اپنی اہلیہ کلثوم نواز جو پچھلے کُچھ مہینوں سے کینسر کےمرض میں مُبتلا ہیں کی عیادت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کی برطانیہ میں موجودگی  میں اہم سیاسی بیٹھک ہونے کا بھی امکان  ہے  جس میں 2018 کے الیکشن اور نگران حکومت کے حوالے سے بھی اہم فیصلے  کیے جائیں گے۔ ذرائع کے مُطابق نوازشریف کا 22اپریل کو واپس وطن واپس  پہنچنے کا امکان ہے۔ موجودہ حکومت کی مدت ہونے میں صرف ڈیڑھ ماہ کی مدت باقی ہے ، ایسے میں نواز شریف کی لندن روانگی سے ہر طرف چہ میگوئیاں  ہونے لگیں ،  ذہنوں پر سولات دستک دینے لگے کہ نواز شریف کا نام وزارت داخلہ نے  ای سی ایل میں کیوں نہ ڈالا۔