Saturday, May 4, 2024

سابق وزیر اعظم نواز شریف سے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ملاقات

سابق وزیر اعظم نواز شریف سے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ملاقات
December 7, 2017

لندن (92 نیوز) سابق وزیر اعظم نواز شریف سے بیمار وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے لندن میں ملاقات کی۔ اسحاق ڈار نواز شریف سے ملنے انکی رہائش گاہ پر آئے۔
نوازشریف اور اسحاق ڈار میں ایک گھنٹہ طویل ملاقات ہوئی جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی سیاسی صور تحال پر گفتگو کی گئی۔
ملاقات کے دوران اسحاق ڈار میڈیا کیمروں کو دیکھ کر منہ چھپاتے رہے۔
وہ پاکستان میں اپنے خلاف اثاثہ جات ریفرنس میں عدالت میں پیش نہیں ہو رہے۔