Thursday, April 25, 2024

سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز کا اگلے ہفتے وطن واپسی کا فیصلہ

سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز کا اگلے ہفتے وطن واپسی کا فیصلہ
July 2, 2018
لاہور (92 نیوز) سابق وزیر اعظم نواز شریف اور انکی صاحبزادی مریم نواز نے بالاخر وطن واپسی کا فیصلہ کر ہی لیا۔ وہ دونوں اگلے ہفتے وطن واپس پہنچ کر الیکشن  کمپین میں حصہ لیں گے ۔ ذرائع کے مطابق ن لیگ کے سئنیر رہنماؤں سے مشاورت کے بعد سابق وزیر اعظم نواز شریف اور انکی بیٹی مریم نواز نے اگلے ہفتے وطن واپسی کا فیصلہ کر لیا ۔ ذرائع کے مطابق آج بیگم کلثوم نواز کا طبی معائنہ کیا جائے گا جبکہ انکا سٹی سکین  کے بعد منگل کے روز ڈاکٹرز نواز شریف کو بیگم کلثوم نواز کی طبیعت کے حوالے سے آگاہ کریں گے جس کے بعد نواز شریف اور مریم نواز اگلے ہفتے وطن واپسی کے لیے رخت سفر باندھیں گے۔ مریم نواز این اے ایک سو ستائیس سے الیکشن لڑ رہی ہیں اور اتوار کے روز مریم اورنگزیب، عظمی بخاری اور چوہدری شہباز نے انکی انتخابی مہم کا آغاز بھی کر دیا تھا۔ ذرائع کے مطابق چند سینئیر رہنماؤں نے نواز شریف کو وطن واپسی اور انتخابی مہم میں شامل ہونے کے لیے کہا تھا۔