Sunday, May 5, 2024

سابق وزیر اعظم نواز شریف آج پھر احتساب عدالت میں پیش ہو نگے

سابق وزیر اعظم نواز شریف آج پھر احتساب عدالت میں پیش ہو نگے
November 15, 2017

اسلام آباد (92 نیوز)  نیب ریفرنسز میں سابق وزیر اعظم نواز شریف آج پھر احتساب عدالت میں پیش ہونگے۔ مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر بھی اُن کے ہمراہ ہونگے۔ اُن کی پیشی کے حوالے سے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ احتساب عدالت میں پیشی کے لئے نواز شریف اور مریم نواز اسلام آباد پہنچ چکے ہیں جبکہ آج عدالت نے گواہوں کو بھی طلب کر رکھا ہے۔
اس سے پہلے اسلام آباد ہائی کورٹ نے احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف کارروائی روکنے کی استدعا مسترد کر دی۔ ہائی کورٹ میں نواز شریف کی تینوں ریفرنسز یکجا کرنے کی درخواست کی سماعت دو رکنی بینچ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے کی۔
عدالت میں نواز شریف کے وکیل نے موقف اپنایا کہ تینوں ریفرنسز یکجا کرنے کے حوالے سے احتساب عدالت کے فیصلے کو معطل کیا جائے اور احتساب عدالت میں ہونے والی کارروائی کو بھی روکا جائے جسے عدالت نے یکسر مسترد کر تے ہوئے سماعت پیر تک ملتوی کر دی۔