Tuesday, April 23, 2024

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے حکومت کو دروغ گو قرار دیدیا

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے حکومت کو دروغ گو قرار دیدیا
January 3, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے حکومت کو دروغ گو قراردیدیا اور کہا حکومت ہر روز نیا بیان دیتی ہے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا حکومتی وزرا اور وزیراعظم کے مطابق 11 ارب ڈالر قرض مختلف ممالک سے لئے گئے۔ حکومت کا اپنا ترجمان حکومت پر تنقید کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا ملک کی موجودہ صورتحال پر ہر ادارے، پارلیمنٹ اور اپوزیشن کوتشویش ہونی چاہیے۔ ایسے غیر معمولی حالات پاکستان میں پہلے پیدا نہیں ہوئے۔