Thursday, March 28, 2024

سابق وائس چانسلر کراچی یونیورسٹی ڈاکٹر جمیل جالبی خالق حقیقی سے جا ملے

سابق وائس چانسلر کراچی یونیورسٹی ڈاکٹر جمیل جالبی خالق حقیقی سے جا ملے
April 18, 2019

 کراچی (92 نیوز) اردو ادب کے نامور نقاد، ادبی مؤرخ اور سابق وائس چانسلر کراچی یونیورسٹی ڈاکٹر جمیل جالبی خالق حقیقی سے جا ملے۔

 جمیل جالبی نے 12 جون 1929 میں بھارت کے شہر علیگڑھ میں آنکھ کھولی۔ انہوں نے دوران تعلیم ہی ادبی دنیا میں قدم رکھ دیا۔

جمیل جالبی کراچی یونیورسٹی کے وائس چانسلر بھی رہے۔ وہ متولی وخازن انجمن ترقی اردو پاکستان بھی تھے۔ انہوں نے متعدد کتابوں لکھیں اور کئی کتابوں کے ترجمے بھی کئے۔  

 قدیم اردو کی لغت، فرہنگ اصلاحات جامعہ عثمانیہ اور پاکستانی کلچر کی تشکیل بھی ان کی اہم تصنیفات ہیں۔ بچوں کے لیے ان کی قابل ذکر کتابیں حیرت ناک کہانیاں اور خوجی ہیں۔

 اردو ادب کی خدمات کے اعتراف میں ان کو ستارہ امتیاز اور ہلال امتیاز سے بھی نوازا جاچکا تھا۔ علم کی کئی شمعیں روشن کرنے والے جمیل جالبی آج 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔