Tuesday, April 16, 2024

سابق ناظم اورنگی ٹاؤن فیروز بنگالی کی بیٹی قتل کر دی گئی

سابق ناظم اورنگی ٹاؤن فیروز بنگالی کی بیٹی قتل کر دی گئی
October 20, 2020

کراچی (92 نیوز)کراچی میں سابق ناظم  اورنگی ٹاؤن فیروز بنگالی کی بیٹی 21 سالہ فاطمہ کو نارتھ ناظم آباد میں قتل کر دیا گیا ، ملزمان فائرنگ کے بعد ون وے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فرار ہو گئے ۔  فیروز بنگالی نے اپنے داماد وحید اللہ کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرادیا۔

نارتھ ناظم آباد میں کار سوار 21 سالہ فاطمہ کو گزشتہ روز قتل کیا گیا ،  پولیس حکام کا کہنا ہے واردات میں ملوث ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہونگے۔

پولیس کے مطابق مقتولہ سابق ٹاؤن ناظم اورنگی ٹاؤن شیخ فیروز بنگالی کی بیٹی اور ایک بچے کی ماں تھی نارتھ ناظم آباد  تھانے میں درج کردہ  مقدمہ  302 اور 109کی دفعات شامل کی گئیں ہیں۔

ادھر سرجانی ٹاؤن خدا کی بستی سے 25 سالہ کاشف  کی پھندا لگی لاش ملی جسے پوسٹ مارٹم کیلئے عباسی شہید  اسپتال منتقل کردیا گیا، لیاری ندیکے قریب سے ملنے  والی 40 سالہ شخص کی لاش کی شناخت نہ ہوسکی جبکہ کھارادر میں حبیب نامی 60 سالہ شخص کی لاش ملیجو  کہ شاہ فیصل کالونی کا رہائشی تھا ۔

دوسری جانب بلدیہ ٹاؤن 8 نمبر اور منگھو پیر میں فائرنگ کے واقعات میں  دو افراد زخمی ہوگئے جن کی شناخت28 سالہ ارمان جبکہ منگھو پیر میں زخمی شخص کی شناخت راجہ طاہرکے

نام سے ہوئی ۔