Thursday, April 25, 2024

سابق ن لیگی ارکان اسمبلی کی پی ٹی آئی میں شمولیت

سابق ن لیگی ارکان اسمبلی کی پی ٹی آئی میں شمولیت
October 27, 2015
لاہور(92نیوز)ن لیگ کے سابق اراکین صوبائی اسمبلی خالد پرویز ورک اور عرفان بشیر گجر نے صوبائی آگنائزر چودھری سرور کی موجودگی میں تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کےمطابق چیئرمین سیکرٹریٹ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے صوبائی آرگنائزر چودھری محمد سرور نے کہا کہ تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی جماعت بن چکی ہے اورتبدیلی کی لہر نظر آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ سیاست میں تشدد کے رجحان کو فروغ دے رہی ہے جبکہ پولیس بلدیاتی انتخابات میں ن لیگ کیلئے ووٹ مانگ رہی ہے۔ چودھری سرور نے کہا کہ حکومت سیاسی جماعتوں کے درمیان انتخابات کرائے ، پولیس اور بیوروکریسی کو انتخابات سے دو ر رکھا جائے۔ چودھری محمد سرور نے پریس کانفرنس کے دوران زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔