Monday, May 13, 2024

سابق میئر گجرات کی نا اہلی بارے کیس ، لارجر بینچ بنانے کی استدعا مسترد

سابق میئر گجرات کی نا اہلی بارے کیس ، لارجر بینچ بنانے کی استدعا مسترد
October 9, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) سابق میئر گجرات حاجی محمد ناصر کی نا اہلی سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ نے لارجر بینچ بنانے کی استدعا مسترد کر دی ۔ سابق میئر گجرات کے وکیل نے  کہا کہ لوکل باڈیز الیکشن میں آرٹیکل  62 ون ایف کا اطلاق نہیں ہوتا جس پر  جسٹس اعجاز الاھسن نے ریمارکس دیے کہ  کیا لوکل باڈیز الیکشن  میں آرٹیکل 62 ون ایف کا اطلاق درست نہیں ۔ جسٹس عمر عطاء بندیال نے ریمارکس دیے کہ  آرٹیکل 62 ون ایف میں نا اہلی تاحیات ہے ، لوکل باڈیز  الیکشن میں بینک کرپٹ کو انتخابات لڑنے کی اجازت نہیں  ، تو 62 ون ایف پر پورا اترنے والے کو اجازت کیسے مل سکتی ہے ۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس میں کہا کہ لوکل باڈیز گورنمنٹ پارلیمنٹ کی نرسری  ہے ، یہیں سے لوگ  پارلیمنٹ تک پہنچتے ہیں ۔ سابق میئر گجرات حاجی محمد ناصر  کے لوکل باڈیز  الیکشن میں کاغذات  نامزدگی جعلی ڈگری  پر  ریٹرننگ افسر نے  مسترد کر دیے گئے ۔