Friday, March 29, 2024

سابق ملائیشین وزیراعظم نجیب رزاق پر کرپشن کے الزامات ثابت ہوگئے

سابق ملائیشین وزیراعظم نجیب رزاق پر کرپشن کے الزامات ثابت ہوگئے
July 28, 2020
کوالالمپور (92 نیوز) ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق پر کرپشن کے الزامات ثابت ہو گئے۔ کوالالمپور کی مقامی عدالت نے سابق وزیراعظم کو ’’ون ایم ڈی بی‘‘ اسکینڈل کے سات مقدموں میں سے پہلےمیں قصور وار ٹھہرا دیا۔ عدالت نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہا نجیب رزاق طاقت کے غلط استعمال، عہد شکنی اور منی لانڈرنگ سمیت مقدمے میں درج ساتوں الزامات میں مجرم ثابت ہوئے ہیں۔ چھ روز قبل ملائیشین ہائی کورٹ نے نجیب رزاق کو غیر ادا شدہ ٹیکسوں جرمانوں کی مد میں 400 ملین ڈالر ملکی خزانے میں جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔ سابق وزیراعظم پر’’ ون ایم ڈی بی‘‘ نامی سرکاری کمپنی میں اربوں ڈالر کی خوردبرد اور منی لانڈرنگ کے سات مقدمات درج ہیں، اور وہ گزشتہ دو سال سے زیر حراست ہیں۔