Thursday, April 25, 2024

سابق مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور عمران الحق شیخ کی سات روز کیلئے حفاظتی ضمانت منظور

سابق مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور عمران الحق شیخ کی سات روز کیلئے حفاظتی ضمانت منظور
July 19, 2019
 کراچی (92 نیوز) سابق مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور عمران الحق شیخ گرفتاری سے بچ گئے۔ سندھ ہائیکورٹ نے سات روز کیلئے حفاظتی ضمانت منظور کر لی اور پانچ لاکھ روپے زرضمانت جمع کرانے اور ایل این جی کیس میں نیب کے روبرو پیش ہونے کا حکم بھی دے دیا۔   مفتاح اسماعیل گرفتاری کیلئے آئے نیب ٹیم کو چکمہ دینے میں کامیاب ہو گئے۔ صبح سات بجے ہی عدالت پہنچے اور کینٹین میں بیٹھ کر چائے بسکٹ کھا کر وقت گزارا۔ گزشتہ روز سابق مشیر خزانہ اور سابق ایم ڈی پی ایس او کی گرفتاری کیلئے اسلام آباد، کراچی اور لاہور میں نیب نے چھاپے مارے تھے۔ کراچی میں نیب ٹیم مفتاح کے گھر بھی داخل ہوئی لیکن وہ وہاں نہیں ملے۔ لاہور میں نیب اہلکار عمران شیخ کے گھر کے باہر کئی گھنٹے تک موجود رہے تھے۔ مفتاح اسماعیل کے وکیل نے دعویٰ کیا تھا کہ نیب گردی کی گئی۔ ٹیم بغیر سرچ وارنٹ گھر میں گھسی۔ چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا۔ ادھر دیگر لیگی رہنما بھی مفتاح اسماعیل کے گھر پہنچ گئے تھے۔ محمد زبیر بولے جنہوں نے پاکستان کی خدمت کی، انہی کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ عمران خان مزید رہا تو اور تباہی آئے گی۔