Thursday, April 25, 2024

سابق فرانسیسی صدر سرکوزی کو غیرقانونی فنڈنگ پر ایک سال قید کی سزا

سابق فرانسیسی صدر سرکوزی کو غیرقانونی فنڈنگ پر ایک سال قید کی سزا
September 30, 2021 ویب ڈیسک

پیرس (92 نیوز) سابق فرانسیسی صدرسرکوزی کو غیرقانونی فنڈنگ پر ایک سال قید کی سزا سنادی گئی۔

مقامی میڈیا کے مطابق سرکوزی کی سزانے دائیں بازو کی جماعت کو 6 ماہ بعد ایک نیا دھچکا لگا ہے۔ 66 سالہ سرکوزی عدالتی فیصلے کے ساتھ جیل کے باہر سزا بھگت سکیں گے۔

مارچ میں سرکوزی کو کرپشن کے الزامات پر 3 برس قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ نکولس سرکوزی 2007 سے 2012 تک فرانس کے صدر رہ چکے ہیں۔