Saturday, May 11, 2024

سابق فاسٹ باؤلر سرفراز نواز ہڈیوں کے مرض میں مبتلا

سابق فاسٹ باؤلر سرفراز نواز ہڈیوں کے مرض میں مبتلا
October 12, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) سابق فاسٹ باؤلر سرفراز نواز ہڈیوں کے مرض میں مبتلا ہوگئے۔

سابق کرکٹر سرفراز نواز کو کئی ماہ سے چلنے پھرنے میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ ٹوئٹر پر جاری ویڈیو میں سرفراز نواز کو واکر کے ذریعے سڑک پر چلتے دیکھا جاسکتا ہے۔ 

سرفراز نواز اہل خانہ کے ہمراہ کئی برس سے لندن کے علاقے ٹوٹنگ میں مقیم ہیں۔

سابق فاسٹ باؤلر سرفراز نواز نے 55 ٹیسٹ میچوں میں 32 اعشاریہ 75 کی اوسط سے 177 وکٹیں حاصل کیں۔ ٹیسٹ میں اُن کی بہترین باؤلنگ 125 رنز کے عوض 11 وکٹیں رہی۔ انہوں نے 45 ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان کی نمائندگی کی اور 63 وکٹیں حاصل کیں، بہترین بولنگ 27 رنز دے کر 4 وکٹیں رہی۔

سابق فاسٹ باؤلر سرفراز نواز نے 12 نومبر کو انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لی۔ اُن کے کیرئیر کی خاص بات یہ ہے کہ انہوں نے پہلا ٹیسٹ انگلینڈ اور آخری ٹیسٹ بھی اسی کے خلاف کھیلا، اسی طرح انہوں نے پہلا ون ڈے نیوزی لینڈ اور آخری بھی اسی کے خلاف کھیلا۔