Friday, April 26, 2024

سابق صوبائی وزیرضیاءاللہ آفریدی نے اسد قیصرکےاستعفے کا مطالبہ کردیا

سابق صوبائی وزیرضیاءاللہ آفریدی نے اسد قیصرکےاستعفے کا مطالبہ کردیا
March 19, 2017
  پشاور(92نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیرضیاء اللہ آفریدی نے اسپییکرخیبرپختونخوا اسمبلی اسد قیصر سے استعفے کا مطالبہ کردیا۔ ان کا کہنا ہے کہ جس پر الزام ہو وہ معزز اسمبلی کا اسپیکر نہیں ہوسکتا۔ میرے اوپرلگنے والے الزامات پر مجھے پارٹی سے نکال دیا گیا تھا عمران خان اسد قیصر سے استعفٰی لیں۔ تفصیلات کےمطابق پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران سابق صوبائی وزیرمعدنیات ضیاء اللہ آفریدی کا کہنا تھا کہ اب عمران خان کے اصول اور میرٹ کا اندازہ ہوجائے گا۔ مجھ پرالزامات لگے تو میری پارٹی رکنیت ختم کی گئی۔ اب اسپیکر اسد قیصرسے استعفٰی لیں۔ ضیاء اللہ آفریدی کا کہنا تھاکہ کے پی احتساب کمیشن میں اسپیکر کے خلاف درخواستیں پڑی ہیں اس پراحتساب کمیشن کیوں خاموش ہے۔ اسپیکرنے خیبرپختونخوا اسمبلی میں لفٹ آپریٹر تک بھرتی کیا جب کہ اسمبلی میں لفٹ ہے ہی نہیں۔