Friday, April 19, 2024

سابق صوبائی وزیرشرجیل میمن نے اپنے اوپر لگائے گئےتمام الزامات کو مسترد کردیا

سابق صوبائی وزیرشرجیل میمن نے اپنے اوپر لگائے گئےتمام الزامات کو مسترد کردیا
March 19, 2017
  اسلام آباد(92نیوز)سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن نے اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کو ماننے سے انکار کر دیا کہتے ہیں کہ اگر اُن کا گناہ ثابت ہو جاتا ہے تو  وہ پھانسی پر چڑھنے کے لئے تیار ہیں ۔ ملک سے جانے کے چار ماہ بعد اُن کے خلاف کارروائیوں کا آغاز کیا گیا ۔ نیب نے دو طرح کے قانون کیوں بنا رکھے ہیں ۔عدالت سے ضمانت لینے کے باوجود مجھے گرفتار بھی نہیں اغوا کیا گیا ۔ تفصیلات کےمطابق سابق صوبائی وزیراطلاعات و بلدیات سندھ شرجیل میمن نیب پر چڑھ دوڑے ۔ انہوں  نے اسلام آباد میں دھواں دھار پریس کانفرنس کی اور کہا کہ سفید کپڑوں میں ملبوس لوگوں نے اُنہیں ایئر پورٹ سے گرفتار نہیں بلکہ  اغوا کیا ۔ شرجیل میمن نے اپنے اوپر لگائے تمام الزامات کو مسترد کر دیا اور کہا کہ الزامات ثابت ہو جائیں تو پھانسی پر لٹکا دیں۔ شرجیل میمن پاناما کیس کا ذکر کرنا بھی نہ بھولے اور کہا کہ ای سی ایل میں نام ڈالنا ہے تو پوری شریف فیملی کا ڈالیں جن کا نام پاناما میں ہے۔  اُنہوں نے کہا کہ عدالت سے ضمانت لے کر واپس آیا مقدمات کا سامنا کرنا حق ہے۔ شرجیل میمن نے نیب کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ بتایا جائے دو طرح قانون کیوں بنا رکھے ہیں ۔ کیا نیب صرف سندھ کیلئے بنائی گئی تھی پنجاب میں نیب کیوں کارروائی نہیں کرتی ، ان کا کہنا تھا کہ رانا مشہود کی جب ویڈیو منظر عام پر آئی تھی تو نیب نے کیوں کارروائی نہیں کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر مجھ پر الزامات ثابت ہوجائیں تو پھانسی چڑھادیں کسی سے رحم کی اپیل نہیں کریں گے ۔