Wednesday, April 24, 2024

سابق صوبائی وزیر رانا ثناء اللہ کے خلاف بھی نیب کا شکنجہ تیار

سابق صوبائی وزیر رانا ثناء اللہ کے خلاف بھی نیب کا شکنجہ تیار
December 14, 2018
لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ ن کے ایم این اے رانا ثنا اللہ کے خلاف بھی نیب نے شکنجہ تیار کر لیا۔ فیصل آباد میں پل کی تعمیرمیں بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع کئے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق رانا ثناء اللہ پر فیصل آباد میں کینال روڈ پر بننے وال پل کی تعمیر میں بے ضابطگیوں کا الزام ہے۔ پل کا ڈیزائن تبدیل کر کے سستی زمینوں کو مہنگے داموں بیچا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب رانا ثناء اللہ کے خلاف شکایات کی تصدیق کر چکا ہے۔ اس دوران اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہبازکی نیب کی جانب سے گرفتاری کی صورت میں مسلم لیگ ن پنجاب کی قیادت تبدیل ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز کو گرفتار کیا گیا تو رانا تنویر مسلم لیگ ن پنجاب کی قیادت کے مضبوط ترین امیدوار ہوں گے۔ مسلم لیگ ن میں ایک گروپ کا خیال ہے کہ حمزہ اور شہباز شریف کے مؤقف سے پارٹی کو نقصان پہنچا، یہ گروپ نواز شریف  کے مؤقف کودرست سمجھتا ہے۔