Saturday, April 20, 2024

سابق صوبائی وزیر امین عمرانی کیخلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر

سابق صوبائی وزیر امین عمرانی کیخلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر
April 16, 2021

کوئٹہ (92 نیوز) نیب بلوچستان نے سابق صوبائی وزیر کے خلاف کروڑوں روپے کے اثاثہ جات کی تحقیقات مکمل کر کے ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کر دیا اسکے علاوہ گوادر ریونیو ریکارڈ میں بھی ٹیمپرنگ کے ذریعے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے پر محکمہ مال کے 6 افراد کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت میں جمع کرادیا۔

نیب بلوچستان کے مطابق سابق صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن امین عمرانی کے کروڑوں روپے کے اثاثوں کی تحقیقات مکمل کی گئی جس میں ثابت ہوا کہ سابق صوبائی وزیر نے اراضی اور بنگلوں کو الیکشن کمیشن اور ایف بی آر میں ظاہر نہیں کیا تھا اس کے علاوہ اپنے قربی عزیز کے نام سے نصیر آباد میں کروڑوں روپے کی زرعی اراضی جبکہ کوئٹہ کے علاقے جناح ٹاﺅن میں ایک قیمتی بنگلہ بنا رکھا تھا۔

نیب نے سابق صوبائی وزیر امین عمرانی اور انکے بے نامی دار غلام سرور کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت میں جمع کرایا گیا۔ اس کے علاوہ گوادر ریونیور ریکارڈ میں ٹمپرنگ کے ذریعے قومی خزانے کو 16 کروڑ 93 لاکھ روپے کا نقصان پہنچانے پر محکمہ مال کے 6 افراد کے خلاف جن میں سابق تحصیل دار سابق نائب تحصیلدار قانون گو اور پٹواری شامل تھے ریفرنس احتساب عدالت میں جمع کرادیا۔

نیب بلوچستان کے مطابق ملزمان نے ملی بھگت سے ریکارڈ میں ٹمپرنگ کر کے کئی ایکڑ قیمتی اراضی غیر قانونی طورپر پرائیویٹ پرسنز کو فروخت کر کے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا۔