Tuesday, April 16, 2024

سابق صدرعلی عبداللہ کی حامی فوج کے سعودی عرب پر حملے 4سعودی شہری جاں بحق

سابق صدرعلی عبداللہ کی حامی فوج کے سعودی عرب پر حملے 4سعودی شہری جاں بحق
June 6, 2015
ریاض(ویب ڈیسک)سابق یمنی صدرعلی عبداللہ صالح کی وفادار فوج  نے  سعودی عرب کے شہر جیزان اور نجران میں حملے کئے ہیں جس کے نتیجے میں  چار سعودی شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق علی عبداللہ صالح کی حامی فوج اور حوثی باغیوں کے حملے کے بعد سعود ی فوج نے  بھر پور جوابی کارروائی کرکے درجنوں حملہ آوروں کو ہلاک کردیا ہے۔ سعودی سکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ یمن میں جاری جنگ کے آغاز سے اب تک حوثی باغیوں کا یہ سب سے بڑا حملہ تھا جس میں جنگجوؤں نے سعودی فوجی اڈوں پر متعدد راکٹ فائر کئے۔ سعودی عرب کی زیر قیادت عرب اتحاد یمنی صدر منصور ہادی کی حکومت بحال کرنے کیلئے گزشتہ دو ماہ سے یمن میں حوثی باغیوں پر بمباری کر رہا ہے جس میں اب دو ہزار کے قریب لوگ ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔