Saturday, April 20, 2024

  سابق صدرآصف  زرداری کی فوج پر تنقید پرارکان پنجاب اسمبلی کا سخت ردعمل

   سابق صدرآصف  زرداری کی فوج پر تنقید پرارکان پنجاب اسمبلی کا سخت ردعمل
June 17, 2015
لاہور(92نیوز)سابق صدر آصف زرداری کی جانب سے پاک فوج سمیت قومی اداروں کو نشانہ بنانے کے خلاف پنجاب اسمبلی کے اراکین نے سخت رد عمل کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت نریندر مودی اور آصف زرداری کے بیانات میں کوئی زیادہ فرق محسوس نہیں ہورہا۔ تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری نے اسلام آباد میں پارٹی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج سمیت دیگر اداروں سے متعلق سخت موقف کا اظہار کیا تھا ۔ جس پر پنجاب اسمبلی کے اراکین نے اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ قومی اداروں کے خلاف اس طرح کے بیانا ت نا قابل قبول ہیں۔ ارکان اسمبلی کا کہنا ہے کہ ملک جس نازک دور سے گزر رہا ہے سیاسی رہنماﺅں کی جانب سے اس طرح کی بیان بازی مناسب نہیں۔