Wednesday, April 24, 2024

سابق صدر کی وزیراعظم کو کھانےکی دعوت

سابق صدر کی وزیراعظم کو کھانےکی دعوت
March 10, 2015
اسلام آباد(ویب ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری سے وزیر اعظم نواز شریف کو آج رات کھانے پر ملاقات کی دعوت دے دی۔ نواز شریف نے سابق صدر کی طرف سے ملنے والی دعوت کو قبول کرلیا ۔ دونوں رہنماوں کی باقاعدہ ملاقات بھی کھانے کی میز پر ہوگی ۔ اس سے قبل وزیر اعظم نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شکوہ کیا تھا کہ سابق صدر نے انہیں گزشتہ روز سیاسی قائدین کو دیے گئے عشائیے میں دعوت نہیں دی۔ سابق صدرکو جب وزیر اعظم کے شکوے کی اطلاع ملی تو انہوں نے فوراً کھانے کا دعوت نامہ بھیج دیا۔