Thursday, March 28, 2024

سابق صدر کا فوج مخالف بیان : آرمی چیف روس سے واپسی پر وزیر اعظم سے ملاقات کرینگے

سابق صدر کا فوج مخالف بیان : آرمی چیف روس سے واپسی پر وزیر اعظم سے ملاقات کرینگے
June 17, 2015
اسلام آباد(92نیوز)سابق صدر آصف زرداری کے فوج مخالف بیان پر عسکری قیادت میں پائی جانے والی تشویش سے متعلق آرمی چیف جنرل راحیل شریف روس سے واپسی پر وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کرینگے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف میں  ملاقات جلد ہوگی، سابق صدر آصف زرداری نے فوج کے خلاف سخت بیان دیا ہے اس پر عسکری قیادت میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے ۔ ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف آصف زرداری کے بیان سے متعلق وزیر اعظم نواز شریف کو اعتماد میں لیں گے ،  ملاقات میں  کراچی میں جاری آپریشن سے متعلق بھی اہم فیصلہ متوقع ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آرمی چیف وزیر اعظم کو دورہ روس سے متعلق بھی آگاہ کرینگےدونوں رہنماؤں کے درمیان آئندہ دو روز میں ملاقات کا امکان ہے۔