Friday, May 10, 2024

سابق صدر پرویز مشرف کی والدہ دبئی میں انتقال کر گئیں

سابق صدر پرویز مشرف کی والدہ دبئی میں انتقال کر گئیں
January 15, 2021

دبئی (92 نیوز) سابق صدر پرویز مشرف کی والدہ دبئی میں انتقال کر گئیں۔ سیکرٹری جنرل آل پاکستان مسلم لیگ مہرین ملک کہتی ہیں تدفین دبئی میں ہوگی۔

پرویز مشرف کی والدہ زرین بیگم کی عمر 100 برس تھی۔ سابق صدر پرویز مشرف کی والدہ ان کے ہمراہ دبئی میں مقیم تھیں۔

بیگم زرین مشرف 1920ء کو لکھنؤمیں پیدا ہوئیں، زرین مشرف کافی عرصے سے علیل تھیں۔

حروں کے روحانی پیشوا اور مسلم لیگ فنکشنل کے صدر پیر صاحب پگاڑا نے سابق صدر جنرل پرویز مشرف کی والدہ کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہارکیا، سابق صدر سے دلی تعزیت اور مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت کی۔

پیر صاحب پگاڑا نے کہا، اس گھڑی میں میری تمام تر ہمدردی سوگوار خاندان کے ساتھ ہے۔