Sunday, September 8, 2024

سابق صدر ضیاءالحق کی 27ویں برسی انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی

سابق صدر ضیاءالحق کی 27ویں برسی انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی
August 17, 2015
اسلام آباد(92نیوز)سابق صدر ضیا الحق سمیت شہدائے بہاولپور کی 27ویں برسی فیصل مسجد اسلام آباد میں منائی گئی ، جس میں اعجاز الحق سمیت مسلم لیگ ضیا کے کارکنوں اور مدارس کے طلبا نے  شرکت کی۔ تفصیلات کےمطابق شہدائے بہاولپور کی 27 ویں برسی کے موقع پر فیصل مسجد اسلام آباد میں فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں مسلم لیگ ضیا کے کارکنوں اور مدارس کے طلبا نے بھی شرکت کی،اس موقع پر شرکا نے فیصل مسجد کے احاطے میں مدفون سابق صدر ضیا الحق کے مزار پر حاضری بھی دی اور ان کی مغفرت کے لئے دعا کی۔ فاتحہ خوآنی کے شرکا سے خطاب میں مرحوم صدر کے صاحبزادے اعجاز الحق کا کہنا تھا کہ کہ افغانستان کو بچانے کے لئے پاکستان نے مجاہدین کے ذریعے سوویت یونین  کے ٹکڑے ٹکڑے کئے ، ان کا کہنا تھا کہ مرحوم صدر ضیا الحق، سردار عبدالقیوم اور حمید گل ایک ہی گلدستے کے پھول ہیں۔