سابق صدر رفیق تارڑ کی اہلیہ کی نماز جنازہ ادا
لاہور (92 نیوز) سابق صدر رفیق تارڑ کی اہلیہ اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن عطااللہ تارڑ کی دادی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ۔
نماز جنازہ جی او آر میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں ن لیگی رہنماؤں ، سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت ہوئی۔
نماز جنازہ میں سابق صدر مملکت کے صاحبزادے ڈاکٹر عامر تارڑ، محمد فاروق ، صدر مسلم لیگ ن لاہور پرویز ملک ، خواجہ عمران نذیر ،زعیم حسین قادری ، بلال تارڑ ذیشان ملک ، غزالی بٹ ، چودھری شہباز احمد ، سابق چیف سیکرٹری نوید اکرم چیمہ ، اعظم نذیر تارڑ ،رمضان صدیق بھٹی ،سابق مئیر لاہور کرنل ر مبشر جاوید ، :رانا مبشراقبال ، رانا مشہود احمد خان ،مہر اشتیاق احمد، شہباز بدر ،وقاص رانا ،رانا محمود کاشف صبغت اللہ سلطان، توصیف شاہ ، میاں محمد سلیم ،ڈاکٹر عبدالروف، ڈاکٹر اعجاز احمد بٹ، ڈاکٹر احتشام الدین، ڈاکٹرمحمد بشیر ، ڈاکٹر احمد رضا بٹ ، ڈاکٹر احتشام کی شرکت ہوئی۔