Tuesday, April 30, 2024

سابق صدر آصف علی زرداری کی روضہ رسول ﷺ پر حاضری

سابق صدر آصف علی زرداری کی روضہ رسول ﷺ پر حاضری
December 17, 2015
مدینہ منورہ(92نیوز)سابق صدر آصف علی زرداری نے دورہ سعودی عرب  کے دوران  عمرہ کی سعادت حاصل کر لی ہے ۔ عمرے کی ادائیگی کے بعد آصف زرداری نے روضہ رسول ﷺپر حاضری دی۔ تفصیلات کےمطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے تین روزہ دورہ سعودی عرب کے دوران عمرہ کی سعادت حاصل کی اور عمرے کی سعادت کے بعد روضہ رسول ﷺ پرحاضری بھی دی جہاں انہوں ملک و قوم کی ترقی کیلئے دعا بھی کی ۔ واضح رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری سعودی شاہی خاندان کی دعوت پر سعودی عرب میں تین روزہ دورہ پر موجود ہیں ۔