Saturday, April 20, 2024

سابق صدر آصف زرداری کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت عدالت میں پیش نہ ہونے پر اکیس مئی تک ملتوی

سابق صدر آصف زرداری کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت عدالت میں پیش نہ ہونے پر اکیس مئی تک ملتوی
May 13, 2015
راولپنڈی (نائنٹی ٹو نیوز) سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری آج اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کے موقع پر عدالت میں پیش نہ ہو سکے جس پر ریفرنس کی سماعت اکیس مئی تک ملتوی کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق آصف زرداری اثاثہ جات ریفرنس کے موقع پر عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پر ریفرنس کی سماعت اکیس مئی تک ملتوی کر دی گئی۔ اس موقع پر ان کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے مؤقف اختیار کیا کہ آصف علی زرداری کو لائف تھریٹ ملے ہیں اور وہ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر عدالت میں پیش نہیں ہو سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محترمہ شہید بینظیر بھٹو کی شہادت بھی راولپنڈی میں ہوئی تھی۔ عدالت کے اندر بھی بم رکھا جا سکتا ہے، یہاں کوئی سکیورٹی نہیں۔ ہم نے درخواست کی ہے کہ انہیں مکمل سکیورٹی فراہم کی جائے، سکیورٹی کی فراہمی کے بعد وہ اکیس تاریخ کو خود عدالت میں تشریف لائیں گے۔ ان کے وکیل نے مزید کہا کہ آصف زرداری ہر پیشی پر عدالت میں پیش ہوتے رہیں ہیں، اس کیس میں بھی وہ عدالت میں ضرور پیش ہوں گے۔