Friday, March 29, 2024

  سابق صدر آصف زرداری کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کیس کی سماعت 6 جولائی تک ملتوی

   سابق صدر آصف زرداری کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کیس کی سماعت 6 جولائی تک ملتوی
June 23, 2015
راولپنڈی(92نیوز)پيپلز پارٹی کے شريک چيئرمين آصف علی زرداری کےخلاف اثاثہ جات ريفرنس کی سماعت 6 جولائی جبکہ تين گواہان کو طلب کرنے کی درخواست کا فيصلہ 26جون تک محفوظ کر ليا گيا۔ تفصیلات کے  مطابق اثاثہ جات ريفرنس کی سماعت احتساب عدالت کےجج خالد محمود رانجھا نے کی،سماعت کےدوران سابق صدر آصف علی زرداری کے وکيل عدالت ميں پيش ہوئے جنھوں نے عدالت ميں درخواست دائر کی کہ ريفرنس کے تين گواہان کي شہادت قلمبند نہيں کی گئی عدالت ان گواہان کو طلب کرے جس پر سماعت مکمل کر کے فيصلہ محفوظ کر ليا گيا،جو26جون کو سنايا جائے گا۔