Sunday, September 8, 2024

سابق صدر آصف زرداری لاہور پہنچ گئے

سابق صدر آصف زرداری لاہور پہنچ گئے
August 15, 2017

لاہور(92نیوز)نااہل وزیراعظم نوازشریف کی خالی نشست این اے ایک سو بیس پرالیکشن انتہائی اہمیت اختیارکرگیا ، سابق صدرآصف علی زرداری بھی سیاسی ماحول کو مزید گرمانے کے لئے لاہور پہنچ گئے۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے چیئرمین اورسابق صدر آصف علی زرداری لاہور پہنچ گئے وہ بلاول ہاوس لاہورمیں چند روز قیام کریں گے۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدرآصف علی زرداری بلاول ہاوس لاہور میں پارٹی رہنماوں اور کارکنوں سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ حلقہ این اے ایک سوبیس میں ہونے والے الیکشن کے حوالے سے پنجاب کی قیادت اور کارکنوں کو متحرک کریں گے ۔اپنے قیام کے دوران وہ انتخابی مہم کا بھی جائزہ لیں گے ۔