Thursday, March 28, 2024

سابق صدر آصف زرداری سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات

سابق صدر آصف زرداری سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات
January 20, 2018

لاہور (92 نیوز) سابق صدر آصف زرداری سے مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی۔ ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال اور سینیٹ کے انتخابات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
حکمران مسلم لیگ نون کی اہم اتحادی جماعت جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے بلاول ہاؤس لاہور میں آصف زرداری سے ملاقات کی۔
دونوں رہنماؤں نے ملک کو درپیش اندرونی اور بیرونی چیلنجز سے مل کر نمٹنے کے عزم کا اظہار کیا۔
ملاقات میں سینیٹ الیکشن سے قبل خیبرپختونخوا میں تعاون اور بلوچستان طرز پر کے پی اسمبلی میں تبدیلی کے نکات پر بھی غور کیا گیا۔
اس کے علاوہ بلوچستان اسمبلی میں حالیہ ان ہاؤس تبدیلی پر بھی بات چیت کی گئی۔