Friday, April 26, 2024

سابق صدر آزاد کشمیر سردار سکندر حیات دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

سابق صدر آزاد کشمیر سردار سکندر حیات دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
October 9, 2021 ویب ڈیسک

کوٹلی (92 نیوز) آزاد کشمیر کے سابق صدر سردار سکندر حیات دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔

سابق وزیر اعظم دل کے عارضے میں مبتلا تھے، سردار سکندر حیات خان آزاد کشمیر کے صدر اور وزیر اعظم رہے ہیں۔ وہ آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس اور مسلم لیگ ن آزاد کشمیر سے وابستہ رہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے آزاد جموں وکشمیر کے سابق صدر و وزیراعظم سردار سکندر حیات کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا سردار سکندر حیات کی رحلت کا جان کر نہایت رنجیدہ ہوں۔ کہا کہ کشمیر کاز میں ان کا حصہ اور اہلِ کشمیر کیلئے ان کی خدمات انمول تھیں۔ میری دعائیں اور ہمدردیاں ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری اور رانا تنویر الیاس نے سابق صدر و وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار سکندر حیات خان کے انتقال پر اظہارِ افسوس اور مرحوم کے درجات بلند کے لیے دعا کی۔