Thursday, September 19, 2024

سابق سپیکر ایاز صادق جاتے جاتے آئین کی واضح خلاف ورزی کر گئے

سابق سپیکر ایاز صادق جاتے جاتے آئین کی واضح خلاف ورزی کر گئے
August 15, 2018
اسلام آبا د( 92 نیوز) سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق جاتے جاتے آئین کی واضح خلاف ورزی کر گئے۔ وزیراعظم کے انتخاب کا شیڈول نئے سپیکر نے جاری کرنا تھا  ، سابق سپیکر نے سیکرٹری ی اسمبلی کے  ذریعے خود ہی شیڈول جاری کردیا ۔وزیر اعظم کے انتخاب کا شیڈول نئے سپیکر کے انتخاب سے قبل ہی 13 اگست کو جاری کردیا  گیا۔ ائین کی شق 91  کے مطابق شیڈول کا اعلان کرنے کا استحقاق نئے سپیکر کو ہے ۔یہ استحقاق  سابق سپیکر ایا ز صادق نے استعمال کرلیا ۔ سابق سپیکر کے شیڈول کی وجہ سے عمران خان اور شہبازشریف کے کاغذات نامزدگی برائے وزیراعظم پہلے ہی جمع کروا دیے گئے۔